بولیویا ، سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

اے پی پی  |  May 19, 2024

لاپاز ۔19مئی (اے پی پی):بولیویا میں سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ شنہوا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ایک ٹرک اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کوچابمبا ٹرانزٹ آپریشنز یونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارسیلو گومیز کے مطابق یہ واقعہ کوچابمبا کے لاوینی قصبے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 3 منی بس میں سوار تھے جبکہ چوتھا ٹرک کا ڈرائیور تھا۔

پولیس، فائر فائٹرز اور ایمبولینسز زخمیوں کو نکالنے اور امدادی کام کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔حادثے کی وجہ بارے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More