کرغزستان، سعودی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو مشتعل مظاہرین سے دور رہنے کی ہدایت

اے پی پی  |  May 19, 2024

بشکیک ۔19مئی (اے پی پی):کرغزستان میں سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو مشتعل مظاہرین سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

العربیہ کے مطابق سفارتخانے نے بشکیک میں ہونے والے تصادم کے باعث سعودی شہریوں کو احتیاط سے کام لینے کی بھی ہدایت کی ۔سفارتخانے نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر شہریوں کو فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

واضح رہے کہ بشکیک میں تشدد ایک ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد شروع ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین غیر ملکیوں کو غنڈہ گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More