سعودی عرب ، ایوی ایشن سیکٹر میں نمایاں بہتری، ملکی معیشت میں 53 ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ

اے پی پی  |  May 19, 2024

ریاض ۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے سول ایوی ایشن سیکٹر نمایاں بہتری ریکارڈ ،ملکی معیشت میں 53 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کے شعبے سے ملکی معیشت میں جو حصہ شامل کیا گیا اس میں سے 20.8 ارب ڈالر ایوی ایشن سیکٹر جبکہ 32.2 ارب ڈالر سیاحت سے آمدنی شامل ہے

،ایوی ایشن سیکٹر میں 2 لاکھ 41 جبکہ ٹوورازم سیکٹر میں 7 لاکھ 17 ہزار ملازمت کے مواقع میسرآئے۔ رپورٹ کے مطابق ایوی ایشن سیکٹر میں مملکت نے سال 2023 کے دوران عالمی سطح پر 123 فیصد ترقی کی ،دیگر ممالک کے مقابلے میں مملکت میں فضائی مسافروں کی آمد ورفت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایوی ایشن فیوچر 2024 کے عنوان سے کانفرنس میں سو ممالک سے 5 ہزار سے زائد ماہرین اور فلائنگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن و لاجسٹک سروسز انجینئرصالح الجاسر کا کہنا تھا عالمی گراف کے مطابق سعودی ایوی ایشن سیکٹر میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More