مملکت میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے اس ویزے کے ساتھ حج نہیں کر سکیں گے،سعودی عرب

اے پی پی  |  May 19, 2024

ریاض۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے اس سال اس ویزے کے ساتھ حج نہیں کر سکیں گے۔

العربیہ کے مطابق وزارت نے زور دیا کہ عمرہ ویزے کی میعاد پر عمل کیا جائے اور خاص طور پر مکہ مکرمہ کو چھوڑنے اور تین ماہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانے پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔

وزارت نے کہا کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اور حج پرمٹ یا ویزا نہ رکھنے والے افراد کو نقل و حمل کے قانون کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی جائے گی۔واضح رہے کہ پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ اور ملک بدری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More