عمرہ پرمٹ کا اجر 24 مئی سے بند ہوگا، سعودی حکام

اے پی پی  |  May 19, 2024

ریاض ۔19مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہےکہ 16 ذوالقعدہ (جمعہ 24 مئی 2024 )سےعمرہ پرمٹ کا اجرا بند کیا جائے گا جو 20 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔

العربیہ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ مکرمہ جانے کی اجازت ہوگی۔ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،

پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیرملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More