وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

اے پی پی  |  May 18, 2024

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےنائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔دونوں وزراء ( اتوار ) کی علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف آج پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے۔ صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلباء کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More