نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم کی کرغزستان کے نائب وزیرخارجہ امنگازیف المازسےملاقات

اے پی پی  |  May 18, 2024

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر جمہوریہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن ضیغم نے بشکیک میں تشدد کے واقعات کے سلسلے میں کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز سے ملاقات کی اور پاکستانی شہریوں بالخصوص متاثرہ پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد اور ان کے اہل خانہ کے خدشات سے نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز کو آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کرغز حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دیں،کرغز نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ کرغز حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے جو اب معمول پر آ گئی ہے۔

کرغز نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کرغز پولیس تمام ہاسٹلز کو سکیورٹی فراہم کر رہی ہے ،اس معاملے کی براہ راست نگرانی کرغزستان کے صدر کر رہے ہیں۔

نائب وزیر خارجہ امنگازیف الماز نے پاکستانی سفیر کو یقین دلایا کہ کرغزستان کی حکومت کل کے حملے کے مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، کچھ پاکستانیوں سمیت چودہ غیر ملکی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے، ایک پاکستانی شہری زیر علاج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More