انجینئر امیر مقام کا کرغزستان میں پرتشدد جھڑپوں پر اظہار تشویش

اے پی پی  |  May 18, 2024

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کرغزستان میں پرتشدد جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبا سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت بشکیک میں تشدد کے واقعات میں پاکستان کے طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطے میں ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمارے طلبا کی حفاظت ہمارے لیے زیادہ اہم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More