وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، خواجہ سعد رفیق

اے پی پی  |  May 18, 2024

لاہور۔18مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی کے پی کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، پی ٹی آ ئی نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی ہے ۔

ہفتہ کے روز یہاں ماڈل ٹائون میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے پیار و محبت کا فطری رشتہ ہے، ان کے ساتھ فطری ناراضی ہو سکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی کے پی کو وفاقی حکومت سے متعلق لفظی گولہ باری زیب نہیں دیتی، لگتاہے ان سے کام نہیں چلنا، اسی لیئے وہ چاہتے ہیں کہ ایسی صورتحال پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تاریخ ہے کہ وہ ہمیشہ انتشار پیدا کرتے ہیں اور جب بھی ملک چلنے لگتا ہے وہ چلنے نہیں دیتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More