وفاقی وزیرداخلہ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  May 18, 2024

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوشاب کے قریب وادی سون سکیسر میں منی ٹرک کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔

وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی اور افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More