پی ٹی آئی کی سوچ گالیاں دینا اور الزم لگانا ہے ،امیر مقام

اے پی پی  |  May 18, 2024

لاہور۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے، ان کے عزائم پہلے بھی ناکام بنائے اب بھی ناکام بنائیں گے۔

ہفتہ کو ماڈ ل ٹائون آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ کہتے ہیں خیبر پختوانخواہ میں فارم پینتالیس کی حکومت ہے ،بتائیں ان کی سوچ کیا ہے، ان کی ایک ہی سوچ ہے گالیاں دو، الزامات لگا دو، جھوٹ بولو ، پی ٹی آئی نے اپنے ورکروں کو بھی یہی ترغیب دے رکھی ہے کہ جھوٹ بولو اور الزام لگائو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More