مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی

اے پی پی  |  May 17, 2024

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ترجمان وزارت موسمیاتی کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ لوئی ڈنڈی، رتہ ہوتر اور پیرسوہاوہ کے قریب 3 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ آندھی کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی ہے انہوں نے کہا کہ تقریباً 150 اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور رات کے اس پہر میں بھی سی ڈی اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام موقع پر موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام کیا جا رہا ہے۔ اگ کی شدت پر قابو پانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More