پاکستانی سفارت خانے کی بیلجیئم کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ نشست ، ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 17, 2024

برسلز۔17مئی (اے پی پی): پاکستانی سفارت خانے نے بیلجیئم کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ جمعہ کو یہاں باہمی گفت و شنید کی نشست کا اہتمام کیا ۔بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیکسٹائل کمپنیوں کو ” ٹیکسپو 2024″ میں شرکت کی دعوت دی گئی جو 22 سے 24 اکتوبر 2024 تک کراچی میں منعقد ہو گی۔\932

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More