آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  May 17, 2024

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران شام /رات خیبر پختونخوا ، شما لی وسطی بلوچستان، با لائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار اور اسلام آباد میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم شمال مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش نوکنڈی میں 02 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، دادو ، جیکب آباد 48،ڈی جی خان ، خیر پور، خان پور،شہید بینظیر آباد، روہڑی ، سکھر اورلا ڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More