وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

اے پی پی  |  May 17, 2024

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔

جمعہ کو کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ اضافی قلمدان رولز آف بزنس کے قاعدہ نمبر 3(4) کے تحت سونپا گیا۔ قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان وفاقی وزیر اطلاعات کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More