وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

اے پی پی  |  May 17, 2024

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قازقستان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے 20 اور21 مئی کو قازقستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قازقستان کے دورے کے دوران آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم منصبوں اور دیگر شریک رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More