ادارہ امور حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے عازمین حج میں دینی معلومات پر مبنی لٹریچر کی تقسیم

اے پی پی  |  May 17, 2024

مکہ ۔17مئی (اے پی پی):ادارہ امور حرمین کے شعبے دینی امور کی جانب سے مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج میں دینی معلومات پر مبنی لٹریچر تقسیم کیا جا رہا ہے۔اردو نیوز کے مطابق دینی امور کے نائب سربراہ بدر آل الشیخ کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے عازمین حج کی رہنمائی کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ادارے کی جانب سے ’’منارہ الحرمین‘‘پورٹل کے ذریعے نماز جمعہ کا خطبہ اور مسجد الحرام میں ہونے والے درس کے مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس سے مستفید ہوسکیں۔

دوسری جانب مسجد نبوی میں دینی امور کے نائب سربراہ شیخ ڈاکٹر محمد الخضیری نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے منظم حکمت عملی کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زائرین مسجد نبوی کی سہولت کے لیے مختلف پروگراموں پرعمل درآمد جاری ہے۔ ہمارا مقصد اعتدال ومساوات کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ہے۔ واضح رہے کہ ادارہ امور حرمین کی جانب سے مختلف زبانوں میں ترجمہ کی گئی ڈیجیٹل کتب کو عازمین حج تک پہنچانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے اس ضمن میں کوئی بھی اپنی مطلوبہ کتاب کے کیوآر کوڈ کو سکین کرکے اسے اپنے سمارٹ فون پر ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More