سعودی عرب کےپانیوں میں برادر ممالک کی افواج پر مشتمل ‘ڈیو ویو سیون’ کے عنوان سے جاری رہنے والی مشقیں اختتام پذیر

اے پی پی  |  May 17, 2024

ریاض ۔17مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی سمندری حدود میں متعدد دوست اور برادر ممالک کی افواج پر مشتمل ‘ڈیو ویو سیون’ کے عنوان سے جاری رہنے والی مشقیں اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔العربیہ کے مطابق ان مشقوں میں سعودی عرب ، مصر، اردن، یمن اور جیبوتی کی مسلح افواج نے حصہ حصہ لیا۔

مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ سرگرمیاں دوست اور برادر ممالک کے ساتھ مصری مسلح افواج کے مشترکہ تربیتی منصوبے کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ میں تمام شریک عناصر کے درمیان مشترکہ ملٹری ایکشن تصورات کو یکجا کرنے کے لیے بہت سے لیکچرز کا انعقاد، نیز اسپیڈ بوٹ حملوں کا مقابلہ کرنے کی تربیت کے علاوہ مختلف بحری جہازوں کے فارمیشنوں کو نافذ کرنے اور شریک ممالک کی افواج کے درمیان ہم آہنگی پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مشقوں کے آخری مرحلے میں فضائیہ کے ارکان کی جانب سے فائرنگ کی تیاری کے تناظر میں ساحلی جزیروں میں سے ایک پر حملہ کرنے کا عملی مظاہرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ فورسز کو فضائی مدد کی فراہمی، جاسوسی ، ساحل کی حفاظت، سمندری طوفانوں میں افواج کے امدادی مشن اور سمندر میں افواج کی ہنگامی پیش قدمی کی تربیت دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More