سعودی عرب کی سلوواکیہ کے وزیر اعظم پر حملے کی مذمت

اے پی پی  |  May 17, 2024

ریاض ۔17مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔اردو نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے مذمت پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب شدت پسندی کی ہر شکل و صورت کو مسترد کرتا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب جمہوریہ سلوواکیہ کے ساتھ ہے اور ملک کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے والے ہر عمل کو سختی کے ساتھ مسترد کرتا ہے۔وزارت خارجہ نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے لیے جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More