ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 298افراد کوریسکیو کیا، ترجمان

اے پی پی  |  May 16, 2024

ملتان۔ 16 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع ملتان میں 324ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 298 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان شہر میں312، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں سات ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد57ہے،ملتان شہر میں 54 شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں ایک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 219میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 212، شجاع آباد میں تین اور جلال پور پیر والا میں چار میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔گیارہ کرائم اور25متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔

مجموعی طور پر 298افراد کو ریسکیو کیا گیا، ملتان شہر میں 287،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں سات افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More