اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

اے پی پی  |  May 16, 2024

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل) جمعہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام /رات خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، شما لی وسطی بلوچستان، با لائی پنجاب ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو ، جیکب آباد 48، موہنجوداڑو، بہاولنگر ، اوکاڑہ اور سکھر میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More