وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کو پاسپورٹ دلوادیا گیا

اے پی پی  |  May 16, 2024

کوئٹہ۔ 16 مئی (اے پی پی):وفاقی محتسب ریجنل آفس میں کوئٹہ کے رہائشی عبدالغفار نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے پاسپورٹ بنانے کے لئے اپلائی کیا لیکن پاسپورٹ آفس کی جانب سے انکا پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیااور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔

متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا پاسپورٹ انہیں مہیا کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ ان کو دے دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More