وزیراعظم اسلام آباد کو سنگل استعمال کے پلاسٹک بیگز سے فری علاقہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں ،رومینہ خورشید عالم

اے پی پی  |  May 16, 2024

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ کو پلاسٹک ریگولیشن 2023 کے تحت سنگل استعمال کے پلاسٹک بیگز سے پاک کرنا چاہتے ہیں، پلاسٹک کی آلودگی ہماری آنے والی نسلوں کے لئے بہت زیادہ خطرہ ہے۔

انہوں نے یہ بات میٹرو اے جی (عالمی) کی سینئر نائب صدر آئیون جولیٹا بولن کے ساتھ ملاقات میں کہی۔آئیون جولیٹا بولن نے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر کو آگاہ کیا کی کہ میٹرو نے ممنوعہ ضوابط کا احترام کرتے ہوئے ان کی خریدو فروخت کے عمل کے دوران سنگل یوز پلاسٹک/پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام صوبوں کو پلاسٹک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے لئے خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔دونوں فریقین نے ری سائیکلنگ ٹیکنیکس سے بنی مصنوعات کی نمائش کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More