نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 16, 2024

بیجنگ ۔16مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین وو فلن سے ملاقات۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور چیئرمین ایگزم بینک نے ایگزم بینک کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون اور پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری میں دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کاروبار دوست پالیسیوں کا خاکہ پیش کیا، انہوں نے خاص طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی تجدید کی۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایگزم بینک کی بھرپور حمایت کو سراہا۔

نائب وزیراعظم نے بینک کو قابل تجدید توانائی، زراعت، صنعت کاری اور صنعتی شعبوں میں فنانسنگ کے نئے منصوبوں کی تلاش کی دعوت بھی دی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More