اے این ایف کے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر آپریشنز،32 کلوگرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  May 16, 2024

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):اینٹی نارکاٹکس فورس نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک گیر 5 کارروائیوں میں 32 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکر لیے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اٹلی بھیجے جانے والے پارسل سے 320 گرام آئس برآمدکی گئی۔حیات آباد پشاور میں ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔لیک ویو پارک اسلام آباد کے قریب ملزم سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔لاہور میں واہگہ کے قریب ملزم سے 9 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔بابو صابو انٹرچینج لاہور کے قریب ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس اور 270 گرام افیون برآمد کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More