سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی سلووینیا ہم منصب سے ملاقات، مشترکہ دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 16, 2024

ریاض ۔16مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دارالحکومت ریاض میں سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فجون کا خیرمقدم کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ ہم آہنگی کو بڑھانے، بین الاقوامی منظرنامے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے سلووینیا کی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے مضبوط تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران پر بھی بات چیت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More