پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن انسانی امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی

اے پی پی  |  May 15, 2024

قاہرہ۔15مئی (اے پی پی):غزہ کے لیے پاکستان کی 350 ٹن انسانی امداد کی ساتویں کھیپ پورٹ سعید پہنچ گئی۔بدھ کو قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ مصری ریڈ کریسنٹ کے حوالے کر دی گئی ہے،350 ٹن انسانی امداد میں انتہائی ضروری خوراک، ادویات، حفظان صحت کی کٹس، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔

یہ کھیپ پورٹ سعید پر مصری ریڈ کریسنٹ کے حوالے کی گئی۔پاکستان کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے لیے اب تک فراہم کی جانے والی کل انسانی امداد 680 ٹن ہو گئی ہے جبکہ مزید امداد بھی جلد ہی پہنچا دی جائے گی۔پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں بنیادی طور پر درکار انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More