وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے

اے پی پی  |  May 15, 2024

جدہ۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن بھی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ ہیں۔وفاقی وزیرسعودی وزارتِ حج و عمرہ ، پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن میں مین کنٹرول آفس میں جاری حج آپریشن پر بریفنگ لیں گے۔چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر مذہبی امور عازمینِ حج کی رہائشگاہوں، کیٹرنگ کمپنیوں اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی وزیر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں موجود حج مشن ، نادرا ، پاسپورٹ ، کمرشل، ویلفیئرشعبہ جات کا معائنہ کیا۔چوہدری سالک حسین نے جدہ قونصلیٹ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More