جان فیوری کا عمدہ مہمان نوازی پر نعرہ ’سعودی عرب زندہ باد‘

اردو نیوز  |  May 15, 2024

برطانوی باکسنگ چیمپئن ٹائسن فیوری کے والد جان فیوری نے مملکت میں مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’ہم ان جیسا بننا چاہتے ہیں۔‘

عرب نیوز کے مطابق جان فیوری کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اب صرف سعودی عرب میں ہی رنگ میں اترے گا، مملکت کے عوام ہم سے اور ہم ان سے محبت کرتے ہیں۔

ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں جان فیوری نے ایک بڑی استقبالیہ تقریب کے دوران آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے ’سعودی عرب زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔

کنگڈم ایرینا میں ہفتہ  18 مئی  کو ٹائسن فیوری  اور الیگزینڈر اوزک  ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل ’رنگ آف فائر‘  کے  لیے مقابلہ کریں گے۔

ٹائسن فیوری کے والد نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر انتہائی خوش ہوں اور خود بھی ان جیسا بننا چاہتا ہوں، یہاں سب مجھ سے بہتر ہیں۔

جان فیوری نے کہا کہ مملکت  کے عوام کا ہمارے ساتھ بہت اعلی درجے کا برتاؤ ہے، ہم اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب گذشتہ چند برسوں سے باکسنگ کے عالمی مقابلوں کا مرکز بن گیا ہے اور یہاں مقامی  و بین الاقوامی شائقین کے لیے بڑے سے بڑے مقابلے کروائے جانے کے لیے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

مارچ میں انتھونی جوشوا نے فرانسس نگانو کو ناک آؤٹ کیا تھا۔ فوٹو انسٹاگرامفیوری سینئر نے  مملکت میں انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں کے انعقاد پر سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی بن عبدالمحسن الالشیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سب سے بہترین کام کیا ہے۔

ٹائسن فیوری اور الیگزینڈر اوزک  ’رنگ آف فائر‘  کے لیے مقابلہ کریں گے۔ فوٹو انسٹاگرامسعودی عرب میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں نے عالمی سطح پر شائقین کی توجہ حاصل کی ہے اور مملکت کو انٹرنیشنل باکسنگ کے نئی منزل کی شناخت ملی ہے۔

مارچ 2024ء میں برطانوی ہیوی ویٹ انتھونی جوشوا نے فرانسس نگانو کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More