ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کل جمعرات کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم دوپہر /شام خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب شمالی/وسطی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم جنوب مشرقی سندھ اورقلات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں تھر پارکر( چھاچھرو 23، اسلام کوٹ06) اوربلوچستان میں قلات میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو 49، جیکب آباد 47، سکھر، روہڑی، موہنجو داڑو، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور ڈی جی خان میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More