وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاک فوج و سائنسدانوں کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج و سائنسدانوں کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سائنسدانوں کی محنت دن بدن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More