گورنر ہائوس کےدروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

اے پی پی  |  May 15, 2024

لاہور۔15مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے رہیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ سٹاف پی پی پی کا سرمایہ ہے۔وہ بدھ کے روز پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی کی قیادت میں گورنر ہائوس میں ملاقات کے لئے آنے والے پیپلز سیکرٹریٹ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں میاں ایوب،احسن رضوی،ذیشان شامی،نسیم صابر،فرخ بصیر،بائو افضال رضا،مدثر شاکر،بشارت علی،کامران بابو ڈار،محمد عمر اور عرفان شریک تھے۔ سردار سلیم حیدر سیکرٹریٹ کے ارکان سے فرداً فرداً ملے اور حلف برداری میں پنجاب سیکرٹریٹ سٹاف کو دلجمعی سے کام کرنے پر شاباش دی۔\

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More