بجلی کی پیداوارکے حوالہ سے ایوان کواعتمادمیں لیاجائے، عمرایوب خان

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب خان نے کہاہے کہ بجلی کی پیداوارکے حوالہ سے صورتحال کے بارے میں ایوان کواعتمادمیں لیاجائے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پرانہوں نے کہاکہ کل وزیر قانون نے بجلی کی صورتحال کے بارے میں جوبیان دیاتھا وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اس لئے ہورہی ہے کیونکہ ملک میں بجلی کی چوری ہورہی ہے،8900 فیڈرز میں صرف 20 فیصد فیڈرز پرنقصانات ہورہے ہیں،لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ اسلئے ہے کہ بجلی بنانے والے اداروں کو پیسے ریلیز نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آرایف او اوردیگرذرائع سے بجلی کی پیداوارکے حوالہ سے ایوان اورعوام کو حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہیے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More