وزراءکی عدم موجودگی ،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات اور توجہ مبذول نوٹسز موخر کر دیئے گئے

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):آئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات کی وجہ سے وزراءکی عدم موجودگی کے باعث قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل وقفہ سوالات اور توجہ مبذول نوٹسز موخر کر دیئے گئے۔ بدھ کو اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم کی وجہ سے متعلقہ وزراءنہیں ہیں، اس بناءپر وقفہ سوالات اور دیگر کارروائی موخر کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ ہم ہر جگہ یہ کہتے اور سنتے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، وزراءکو یہاں موجود ہونا چاہیے کیونکہ وہ اس ایوان کے لئے منتخب ہوئے ہیں، صرف تقاریر کر کے چلے جانے کے لئے منتخب نہیں ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم سے مذاکرات کی وجہ سے وزراءنہیں آئے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ وزراءکی حاضری کی تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More