ترکیہ میں کفایت شعاری کے منصوبے کا آغاز

اے پی پی  |  May 15, 2024

انقرہ۔15مئی (اے پی پی):ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے کے ساتھ ہی ملک میں کفایت شعاری کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ضمن میں ترک وزیر خزانہ مہمت سمسک نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کے پیش نظر یہ کڑوی گولی صرف عام شہریوں کے لیے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔

کفایت شعاری کو سامنے رکھتے ہوئے ترکیہ میں عوامی اخراجات روکنے کے لیے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مستقبل میں ریاستی سرمایہ کاری کے صرف ضروری منصوبے ہی شروع ہوں گے۔ ملک میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن میں 75 فیصد سے زیادہ پیشرفت ہو چکی ہے اس کے علاوہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے منصوبے اور صنعتی زون کے قریب ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیز واضح ہے کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور افراط زر کو روکنے کے لیے پبلک سیکٹر میں ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More