پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن جمعرات کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشنی کا عالمی دن کل ( جمعرات کو )منایا جائے گا،یہ دن منانے کا مقصد سائنس، ثقافت،آرٹ، تعلیم اور پائیدار ترقی، طب، مواصلات اور توانائی جیسے متنوع شعبوں میں روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے کرہ ارض پر روشنی کے انتہائی اہم کردار کےحوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونیسکو روشنی کے دن کے حوالے سے بین الاقوامی مہم فوٹوونکس کی اہمیت اور پائیدار ترقی کے مستقبل میں اس کے کردار کو اجاگر کرتاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More