یورپی یونین نے یوکرین میں ایڈوائزی مشن کی مدت میں 31 مئی 2027 تک توسیع کر دی

اے پی پی  |  May 15, 2024

برسلز۔15مئی (اے پی پی):یوکرین میں یورپی یونین کے ایڈوائزی مشن کی مدت میں 31 مئی 2027 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یورپی یونین کونسل نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں سول سکیورٹی اصلاحات اور پولیس کی تربیت میں معاونت کے لیے یورپی یونین کے ایڈوائزری مشن (ای یو اے ایم) کی مدت میں 31 مئی 2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ مشن 2014 سے یوکرین میں کام کر رہا ہے، پولیس اور عدالتی شعبوں میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ انسداد بدعنوانی کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہے اور پولیس فورسز کو تربیت فراہم کر رہا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے کہا ہے کہ ای یو اے ایم یوکرین کے پورے یوکرین میں فیلڈ دفاتر ہیں جن میں کیف، لووف اور اوڈیسا شامل ہیں۔ خارکیف (جسے خارکوف بھی کہا جاتا ہے) اور ماریوپول میں فیلڈ دفاتر فی الحال کام نہیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More