دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے وا لوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ کا بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کو خراج عقیدت

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہدا کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر بابر خان نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ شہید میجر بابر خان نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے شہید میجر بابر خان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میجر بابر خان نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا۔ شہید میجر بابر خان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More