غزہ کے لیے امریکاکی عارضی بندر گاہ چند دنوں میں کام شروع کر دے گی ، پینٹا گان

اے پی پی  |  May 15, 2024

واشنگٹن ۔15مئی (اے پی پی):امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان )نے کہا ہے کہ اس کی غزہ سے متصل سمندر کے ساتھ بنائی گئی نئی بندرگاہ آنے والے چند دنوں میں شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کام شروع کر دے گی۔

العربیہ اردو کے مطابق پینٹا گان کے اعلان میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ فورس کے دفاع اور تحفظ کا معاملہ ایک تشویش کے پہلو کے طورپر ساتھ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عارضی امریکی بندر گاہ کی حفاظت کے لیے انتظامات لازمی کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس بندرگاہ کی حفاظت کے لیے اپنی فوج دینے سے انکار کیا تھا، البتہ سول کنٹریکٹرز کی خدمات لینے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More