صدر مملکت کا ژوب میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، میجر بابر خان شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات کو سراہا

اے پی پی  |  May 15, 2024

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے میجر بابر خان شہید کی بہادری ، وطن کیلئے خدمات اور جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں صدرآصف علی زرداری نےفرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر بابر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہید کے ورثا سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔صدر مملکت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More