وزیرِ اعظم کی ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین ، جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراجِ عقیدت پیش

اے پی پی  |  May 14, 2024

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے مثالی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر بابر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اورمیجر بابر خان شہید کی بلندیِ درجات اور انکے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کی ملکی سلامتی اور دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں ہیں، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More