وزیراعظم محمدشہبازشریف کا گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اے پی پی  |  May 14, 2024

پشاور۔14مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے منگل کے روزگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون کیااور انہیں گورنر خیبر پختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے فیصل کریم کنڈی کے لیے آئینی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم محمدشہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور صوبے خصوصاً ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے آئینی فرائض کو موثر انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More