نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژائوہو سے ظہرانے پر ملاقات

اے پی پی  |  May 14, 2024

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژائوہو سے ظہرانے پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان بالخصوص گوادر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سی آئی ڈی سی اے کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اس سال مکمل ہونے اور افتتاح کی امید ہے۔ انہوں نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے چین کی حمایت میں سی آئی ڈی سی اے کے اہم کردار کو سراہا۔

چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے منصوبوں کے جلد نفاذ کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ منصوبوں کے جلد نفاذ سے سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کے باہمی وژن کو فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More