کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی کر سکتا ہے،مداخلت کے تاثر کی نفی کرتا ہوں ، اٹارنی جنرل فار پاکستان منصورعثمان اعوان

اے پی پی  |  May 14, 2024

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):اٹارنی جنرل فارپاکستان منصورعثمان اعوان نے کہاہے کہ کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی کر سکتا ہے ۔میں اس تاثر کی نفی کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جا رہا ہے ،اس کی پرزور طریقہ سے نفی کرتا ہوں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن بھی سوشل میڈیا پر آیاہے ،خط لکھنے کا مقصد کوئی مداخلت نہیں ہے ، خط کے مندرجات کو غلط انداز میں رپورٹ کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کا غلط تاثر لیا گیا، ریاست کے کچھ حساس معاملات ہوتے ہیں ،پاکستان کو گذشتہ 45 برس سے سیکورٹی مسائل کاسامنا ہے ، کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More