چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں

اے پی پی  |  May 14, 2024

ملتان۔ 14 مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔اس سے قبل چیئرمین سینٹ سے مختلف شخصیات نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں مخدوم سید شمائل ،حاجی الطاف گرا،اے ڈی خان بلوچ و دیگر شامل تھے۔

مختلف وفود نے ملک منیر آرائیں،چوہدری عثمان اور علی مہدی کی سربراہی میں سید یوسف رضا گیلانی کو اپنے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خطے کی ترقی اور مسائل کے حل کےلئے وہ یہاں کے عوام کی خدمت کےلئے کوشاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے جتنے بھی فنڈز ملے وہ یہاں کے عوام اور عوامی منصوبوں پر استعمال ہونگے ۔

چئیرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وسیب کی ترقی اور خوشحالی کےلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔وفد نے سید یوسف رضا گیلانی کی خطے کی ترقی کےلئے کی جانے والی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں بےشمار ترقیاتی کام ہوئے ،جن میں موٹرویز،پلوں کی تعمیر،سڑکیں ،ائیرپورٹ اور بہت سے دوسر ے منصوبے شامل ہیں۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے لوگ ان کے شکر گزار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More