غزہ میں نسل کشی ہونے پر یقین نہیں ہے ، امریکا

اے پی پی  |  May 14, 2024

واشنگٹن ۔14مئی (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن کے اعلیٰ قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔

اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل معصوم شہریوں کے تحفظ اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے اور کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا خیال تھا کہ رفح آپریشن کو ایک سٹریٹجک اینڈگیم سے جوڑنا ہوگا جس میں اس سوال کا بھی جواب ہے کہ اس کے لئے آگے کیا کرنا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل کو نہ ختم ہونے والی انسداد بغاوت کی مہم سے بچائیں گے جس سے اسرائیل کی طاقت اور قوت ختم ہوسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رفح پر حملے روکنے کے اپنے مطالبات منوانے کے لیے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر ریپبلکنز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More