اقوام متحدہ کا یمن کے جنگ کی طرف لوٹنے کے خطرات پراظہار تشویش

اے پی پی  |  May 14, 2024

اقوام متحدہ ۔14مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے تشویش کا اظہار کیا یہ یمن کے جنگ کی جانب لوٹنے کے خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

العربیہ کے مطابق گرنڈ برگ نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ مجھے فریقین کی طرف سے جنگ کی طرف واپسی کی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے ماریب کے حوالے سے حوثیوں کے بیانات اور اقدامات کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید تشدد سے تنازع حل نہیں ہوگا بلکہ یہ ہمیں سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے موقع سے محروم کردے گا۔اقوام متحدہ کے سفیر نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس نازک مرحلے کے دوران اپنے کاموں اور تقریر میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔ مجھے یقین ہے پرامن اور منصفانہ حل تک پہنچنا اب بھی ممکن ہے۔گرنڈبرگ نے اشارہ کیا کہ وہ بین الاقوامی برادری اور علاقائی ممالک بالخصوص سعودی عرب اور سلطنت عمان کے تعاون سے اقوام متحدہ کے روڈ میپ پر پیشرفت کے لیے فریقین کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہم ایک جامع سیاسی عمل شروع کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ سیاسی عمل دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گا۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے سلامتی کونسل کے سامنے بریفنگ کے دوران یمن میں خوراک کی قلت اور ہیضے کے پھیلاؤ سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں ہیضے کے پھیلاؤ کو روکنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے لیکن انہیں فوری فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More