غزہ کو جانے والے امدادی سامان کو یہودی آباد کاروں نے ضائع کر دیا

اے پی پی  |  May 14, 2024

رام اللہ ۔14مئی (اے پی پی):مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو جانے والے امدادی ٹرکوں کو روکا اور اس پر لدا سامان زمین پر پھینک دیا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح سرحدی چوکی پر قبضے اور بندش کی وجہ سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔یہودی آباد کاروں نے ٹرکوں کو روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے امدادی سامان کو راستے میں پھینک دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More