ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا

اے پی پی  |  May 13, 2024

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم محمد اشرف کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سال 2015 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سامہ ستہ بہاولپور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More