وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری

اے پی پی  |  May 13, 2024

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقادیہاں اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے وزرا اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More